Elementor #1172

سفر

March 30, 2021      |      11:59PM     

اپنے گھوڑے کو بھگاتے ہوئے وہ ندی کے پاس سے گزرا۔ندی کے ساتھ والے راستے پر ایک گھڑسوار اپنے گھوڑے سے باتیں کر رہا تھا۔وہ حیران رہ گیا۔گھڑ سوار اپنے گھوڑے سے پوچھ رہا تھا گھوڑے بتا کس طرف جانا ہے ہمیں؟اگلا سفر کس طرف کو کریں؟ایک دن کا کریں یا ہفتے کا؟اور پورب کا کریں یا پچھم کا؟وہ رُک گیا اور اُس گھڑسوار کی خیریت معلوم کی اور پوچھا بھائی صاحب کدھرکے ِارادے ہیں؟ گھڑسواربولا بھائی ابھی گھوڑے نے فیصلہ نہیں کیا۔جوں ہی ہمارا گھوڑا چل پڑا ہم بھی چل پڑے جدھر رُک گیا ہم نے بھی پڑاؤکرلیا۔
اُس کے ذہن میں اس عجیب نظریے کے خلاف دلائل آئے اور اس کا گھوڑا بھی مچلا لیکن اسے استادِمحترم کی بات یاد آئی۔ہر شحص کا اپنا رستہ ہے اور ہر شحص کا اپنا نظریہ۔کوئی گھوڑے کو قابو کیے ہوے ہیں۔ کسی کا گھوڑا اس کی بات تک نہیں سنتا اور کسی کو خبر بھی نہیں کہ وہ گھوڑے پر سوار ہے۔تو کسی کے سفر کو بُرا مت مانو۔اپنے سفر اپنی منزل کی طرف دھیان رکھو۔ اپنے گھوڑے کا خیال رکھو۔ اپنا سامانِ سفر کا خیال رکھو۔ کوئی مدد مانگے تو جو بن پڑتا ہے کرو۔

Share on facebook
Facebook
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on google
Google+
Share on pinterest
Pinterest
Share on skype
Skype
Share on telegram
Telegram